یہ بات ڈاکٹر بہرام عین اللہی نے پیر کے روز طبی سائنسی معاشروں کے ڈائریکٹرز کے ساتھ ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد ایران میں طبی علوم نے ترقی کی ہے اور اس ملک کی طاقتوں میں سے ایک طبی ترقی ہے۔
عین اللہی نے ایرانی سائنسدانوں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں طبی میدانوں میں پہلے نمبر پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی بیماری کا پھیلنا ایرانی طبی طبقے کے لیے ایک امتحان تھا جس نے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں جیسا کہ اس نے دفاع مقدس اور مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران کیا تھا۔
ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ گزشتہ چھ مہینوں میں ہم نے طبی عملے کی کوششوں کی بدولت کورونا سے نمٹنے کے میدان میں بہت متاثر کن نتائج حاصل کیے ہیں، کیونکہ یومیہ اموات کی شرح 13 افراد تک پہنچ گئی ہے، جب کہ اومیکرون لہر کے دوران امریکہ اور یورپ میں اموات کی تعداد ایران کے مقابلے بہت زیادہ تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا – ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ خطے میں ایرانی طبی صلاحیتیں منفرد ہیں اور بہت سے طبی میدانوں میں خطے میں پہلے نمبر پر ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی وزارت صحت نے بین الاقوامی ایوارڈ جیتا
تہران، ارنا - وزارت صحت، علاج اور طبی تعلیم نے 2021 کے لیے غیر متعدی امراض کی روک تھام اور…
-
ایران میں انجیکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل تعداد 148 ملین ڈوز تک پہنچ گئی: ایرانی وزیر صحت
تہران، ارنا – ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ایران میں انجیکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل تعداد…
-
ایران کورونا وبا کی روک تھام میں دنیا کے 10 ٹاپ ممالک میں شامل ہے: وزیر صحت
تہران، ارنا- ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ایران کو عالمی برادری میں کورونا سے نمٹنے کے میدان…
آپ کا تبصرہ